بنگلورو: گجرات ٹائٹنز کے خلاف وراٹ کوہلی نے ایک بار پھر بنگلورو کی ٹیم کے لئے شاندار بلے بازی کی۔جبکہ کپتان فاف ڈو پلیسس اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، لیکن سابق کپتان وراٹ کوہل محاذ پرڈٹے رہے۔ وراٹ کوہلی نے 60 گیندوں پر 13 چوکے اور 1 چھکا لگا کر سنچری مکمل کی۔
وراٹ کوہلی نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف سنچری بناکر ٹورنامنٹ میں لگاتار دو میچوں میں سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔ اب گجرات کے خلاف وہی کارنامہ دہراتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
واضح ہو کہ وراٹ کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف سنچری بنا کر انہوں نے کرس گیل کی 6 سنچریوں کی برابری کی تھی۔ وہیں اب وراٹ کوہلی گجرات کے خلاف سنچری بنا کر ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 7 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچری لگانے والے بلے باز
وراٹ کوہلی 7
کرس گیل 6
جوز بٹلر 5
کے ایل راہل 4
ڈیوڈ وارنر 4
اس کے علاوہ کئی بلے بازوں نے ایک دو اور تین سنچریاں لگائی ہیں۔
جس میں روہت شرما، سچن ٹنڈولکر، سریش راینا، میکولم اور اے بی ڈویلر شامل ہیں۔