بنگلور و: آئی پی ایل 2024 کا 10 واں میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں کے کے آر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد آر سی بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں 6 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔ آر سی بی کی جانب سے ویراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کیمرون گرین نے 33 اور میکسویل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ دنیش کارتک نے آخری اوور میں 3 چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ کے کے آر کے لیے ہرشیت رانا اور آندرے رسل نے 2-2 کامیابیاں حاصل کیں۔ آئی پی ایل 2024 کا یہ پہلا اس طرح کا میچ تھا جس میں ہوم ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولکتہ نے بنگلورو کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔فلپ سالٹ اور سنیل نارائن نے پہلی وکٹ کے لیے 86 رنز کی تیز شراکت داری کی اور کے کے آر کو 183 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے اچھی شروعات اور اعتماد دلایا۔ اس کے بعد باقی کام وینکٹیش ایر اور کپتان شریاس ایر نے کیا۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 75 رنز جوڑے۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فلپ سالٹ اور سنیل نارائن کے ساتھ 86 رنز (39 گیندوں) کی شراکت کے ساتھ بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا۔کے کے آر کو یہ میچ جیتنے کے لیے 183 رنز کا ہدف تھا، لیکن سنیل نارائن (47 رن) اور فل سالٹ (30 رن) نے ٹیم کو طوفانی شروعات دلائی اور میچ کو تقریباً یک طرفہ کر دیا۔ اس کے بعد وینکٹیش ایئر کی 50 رنز کی اننگز کے ساتھ ساتھ کپتان شریاس ایئر کی 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے ٹیم کو آسان فتح دلائی۔ رنکو سنگھ بھی 5 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فاتح چھکا کپتان شریاس ایئر کے بلے سے آیا۔کے کے آر نے 16.5 اوور میں 3 وکٹ پر 186 رن بنا کر میچ جیت لیا اور یہ اس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح تھی۔ اس جیت کے بعدکے کے آر کے 4 پوائنٹس ہیں ۔قبل ازیں آر سی بی کے گیند بازوں پر کے کے آر کے بلے بازوں نے شدید حملہ کیا۔ یش دیال، وجے کمار ویش اور میانک ڈگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وجے کمار ویش سب سے زیادہ کفایت شعار تھے۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 23 رنز دیے۔ وہیں میانک ڈگر نے 2.5 اوور میں 23 اور یش دیال نے 4 اوور میں 46 رنز دیے۔ الزاری جوزف سب سے مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے 2 اوورز میں 34 رنز دیے۔ اس کے علاوہ محمد سراج نے 3 اوورز میں 46 رنز دیے۔