چنڈی گڑھ: مرکزی وزیر قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت تعزیرات ہند کی (آئی پی سی) 1860، کریمنل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) 1898 اور انڈین ایویڈینس ایکٹ 1872 میں ترمیم پر تیز رفتار کام کر رہی ہے ۔ برطانوی راج کی طرف سے رفتار کام کر رہی ہے .ہریانہ کے دورے پر آئے میگھوال نے منگل کو یہاں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی سرکاری رہائش گاہ پر ان سے خیرسگالانہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر موجود وزراء، اراکین اسمبلی ، اعلیٰ حکام اور قانونی ماہرین کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مذکورہ قوانین میں ترمیم کے بارے میں بتایا ۔ غلامی کی علامت والے ان الفاظ کو کتابوں سے نکالنا ایک مشکل کام تھا۔ مگر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایات کے مطابق یہ کام کرنے کا عہد کیا ۔ باریکی سے مطالعہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ان قوانین کا تعلق آئرش نظام سے ہے ۔آج کے حالات کے مطابق ان قوانین میں ترمیم ناگزیر ہے ۔ میگھوال نے کہا کہ 2019 میں پہلی بار مذکورہ قوانین میں ترمیم کے خیال کو ذہن میں رکھ کر اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔