آئی کیواواو کی نئی سیریز متعارف

   

نئی دہلی ۔آئی پی ایل کے سیزن اور آن لائن گیمنگ کیلئے اسمارٹ فونس بنانے والی کمپنی آئی کیو اواو نے اپنی نئی سیریز 7 کو متعارف کیا ہے ۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے بموجب اسپورٹس سیزن اور کرکٹ کے ماحول کو دیکھتے ہوئے آئی کیواواو نے 7 سیریز میں دو نئے اسمارٹ فونس متعارف کئے ہیں جوکہ آئی کیواواو 7 اور لیجنڈز کے نام سے موسوم ہیں۔یہ فونس امیزون ڈاٹ ان کے ذریعہ ہندوستان میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔