حیدرآباد3مئی (یواین آئی) آبائی مقامات کو جانے والے افراد کیلئے خوشخبری دیتے ہوئے تلنگانہ کے ڈائرکٹرجنرل پولیس مہیندرریڈی نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران آبائی مقامات وریاستوں کوجانے کے خواہشمندافراد کیلئے ڈیجیٹل پاس جاری کیا جائے گا۔ پاس کیلئے TSP.koopid.ai/epassپردرخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ درخواستوں کی تنقیح کے بعد ای پاس جاری کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ صبح سے 7 ہزارای پاس جاری کئے گئے ہیں مزید دس ہزاردرخواستیں زیرالتواء ہیں۔