آبادی میں اضافے کیلئے نئے ایرانی قانون پر تنقید

   

نیویارک : انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ ایران کا ملکی آبادی میں اضافے کے لیے نیا قانون خواتین کے حقوق کے منافی ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ تہران حکومت کو یہ نیا قانون بلاتاخیر منسوخ کرنا چاہیے اور اس کی تمام شقوں کو ختم کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایران میں نیا قانون یکم نومبر کو منظور کیا گیا تھا،جس کے تحت شرح پیدایش کو روکنے سے متعلق تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔