نئی دہلی: ملک میں آبادی کنٹرول قانون نہیں بنا تو خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوجائیں گے۔ آبادی کا بڑھنا ایک دھماکہ کی طرح ہے۔ ہماری آبادی 130کروڑ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ 150کروڑ سے زائد ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر گری را سنگھ نے دہلی کے جنتر منتر پر آبادی کنٹرول قانون کی مانگ کے لئے نکالے گئے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
जनसंख्या समाधान फाउन्डेशन ने महिलाओं के नेतृत्व में जनसंख्या नियंत्रण कानून की मांग को लेकर इण्डिया गेट से जंतर मंतर तक महिलाओं ने पैदल मार्च किया।
उपस्थित महिलाओं को सम्बोधित किया। pic.twitter.com/cWb1px5u2n— Shandilya Giriraj Singh (@girirajsinghbjp) November 27, 2019
انہوں نے کہا کہ جب تک پاپولیشن کنٹرول قانون نہیں بنایاجائے گا تب تک تمام سہولیات کے لئے عوام کو ترسنا پڑے گا اور نہ نوجوانوں کو بہتر روزگار فراہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی تشویش کا باعث ہے۔ پاپولیشن سولیوشن فاؤنڈیشن کے صدر انیل چودھری نے کہا کہ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے ملک میں غریبی‘ ناخواندگی‘ بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فاؤنڈیشن ملک کے تمام شہریوں کے لئے زیادہ سے زیادہ دو بچوں کا قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کوبھی یادداشت پیش کیا گیا ہے۔ اس مارچ میں خواتین کے ساتھ نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی شامل تھیں۔