آبادی کنٹرول قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ

   

اجمیر: آج راجستھان کے اجمیر میں عالمی یوم آبادی کے موقع پر جن سنکھیا سمادھان فاؤنڈیشن کی کچھ مقامی اکائیوں کی طرف سے ایک مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا۔فاؤنڈیشن کی اجمیر یونٹ کے صدر ڈاکٹر راجو شرما کی قیادت میں اجمیر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں آبادی کنٹرول قانون کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کو دیے گئے میمورنڈم میں 23 ستمبر کو دہلی مارچ کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی۔فاؤنڈیشن کے سرپرست اور اجمیر کے سابق چیئرمین سریندر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ ملک میں آبادیاتی عدم توازن کی وجہ سے ممکنہ خانہ جنگی کو روکنے کیلئے طویل عرصے سے جدوجہد جاری ہے ۔ ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس کیلئے آبادی کنٹرول قانون لایا جائے اور اسی سلسلے میں 22 ستمبر کو پورے ملک سے لوگ دہلی غازی آباد بارڈر کی طرف مارچ کریں گے اور اگلے دن یعنی 23 ستمبر کو وزیر اعظم کے دفتر کی طرف مارچ کریں گے ، اس کے باوجود ہمارے مطالبے پر کوئی مثبت فیصلہ نہیں کیا گیا تو مرکزی قیادت کی ہدایت پر اسی روز غیر معینہ مدت تک دھرنا دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔