ایمسٹرڈیم: آئر لینڈ کے وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی بڑھی ہوئی پر تشدد کارروائیوں کے حوالے سے کہا کہ ہمیں امید ہیکہ یورپی یونین متفقہ طور پر یہودی آباد کاروں کے خلاف پابندیاں لگائے گی۔وزیر خارجہ مارٹن مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کی بحد سے بڑھی ہوئی ان کارروائیوں کے بارے میں کہا کہ پوری دنیا صدمے میں ہے۔ کہ یہودی آباد کس طرح فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ واضح رہے مغربی کنارے میں سات اکتوبر سے اب تک کم از کم 300 کے قریب فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ زیادہ تر واقعات میں یہودی آباد کار ملوث رہے ہیں۔
مغربی کنارے کی اس پر تشدد صورتحال کے بارے میں اسرائیلی اتحادی امریکہ کوبھی تشویش ہے اور یورپی ملک بھی اس بارے میں اسرائیلی حکومت کو متوجہ کرتے رہتے ہیں۔پچھلے دنوں امریکہ نے چار یہودی آباد کاروں کو ان کے فلسطینیوں پر پرتشدد حملوں کی وجہ سے پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ مغربی کنارے میں قائم یہودی بستیوں میں مجموعی طور پر تقریباً 490000 یہودی آباد کار بسائے گئے ہیں۔