آبنائے باب المندب بند ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گا

   

تہران ۔ 4 اپریل (ایجنسیز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے باب المندب بند ہو گئی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ محمد باقر قالیباف نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کی بڑی مقدار میں تیل، گندم، چاول، فرٹیلائزرز اور ایل این جی اسی اہم بحری گزرگاہ آبنائے باب المندب سے منتقل ہوتی ہے۔ قالیباف کے مطابق باب المندب عالمی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹجک راستہ ہے جہاں سے مختلف ممالک اور بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کا سامان بڑی مقدار میں گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی سپلائی چین کو متاثر کر سکتی ہے۔

ایران کے ابراہیم عزیزی کا بڑا دعویٰ
تہران ۔ 4 اپریل (ایجنسیز) ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 امریکی فائٹرز جیٹس اور ہیلی کاپٹرز مار گرائے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے لیے آج حقیقی سیاہ دن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حقیقت کا سامنا کرنے کا وقت ہے، امریکہ کے لیے خطہ سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج نے امریکہ کا ایف تھرٹی فائیو طیارہ وسطی ایران میں مار گرایا ہے۔ امریکہ کے ایک تباہ طیارہ کا پائلٹ ایران میں سیکوریٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔