آبپاشی پراجکٹس کا کنٹرول ، گزٹ نوٹیفکیشن پر آج سے عمل آوری

   

امراوتی ۔ 13 اکتوبر (پریس نوٹ) کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سری سیلم اور ناگرجنا ساگر کے آؤٹ لیٹس کا کنٹرول حاصل کرنے سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن پر 14 اکتوبر سے عمل آوری ہوگی۔ ابتدائی مرحلہ میں 16 آؤٹ لیٹس کے انتظامیہ کا کنٹرول حاصل کیا جائے گا۔ کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ اور گوداوری ریور مینجمنٹ بورڈ کی جانب آبپاشی پراجکٹس کا کنٹرول حاصل کرنے کے گزٹ نوٹیفکیشن پر 14 اکتوبر سے عمل آوری کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تلنگانہ اس پر عمل آوری کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔