آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کیلئے اپیکس کونسل کی منظوری ضروری

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ آندھرا پردیش کو اپنے دو اہم آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کیلئے اپیکس کونسل کی منظوری ضروری ہے۔ پوتی ریڈی پاڈو اور رائلسیما لفٹ اریگیشن اسکیم پراجکٹس کے سلسلہ میں کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ یا سنٹرل واٹر کمیشن سے منظوری درکار ہے۔ مرکزی وزیر جل شکتی نے آندھرا پردیش حکومت سے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر روکنے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون 2014 کے مطابق تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو نئے پراجکٹس کے سلسلہ میں کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کو رپورٹ پیش کرنی چاہیئے اور اپیکس کونسل کے ٹکنیکل کلیرنس کے بعد ہی پراجکٹس کی تعمیر کا کام انجام دیا جاسکتا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اس سلسلہ میں مرکز کو روانہ کردہ مکتوب کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ آندھرا پردیش حکومت کو پراجکٹس کی منظوری کے طریقہ کار سے واقف کرایا گیا ہے۔