پداپلی۔/19 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کالیشورم، منتھنی لفٹ اریگیشن اسکیم سے متعلقہ اراضی کے حصول کا عمل جلد سے جلد مکمل کرنے کی ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ کالیشورم ،منتھنی لفٹ اریگیشن اسکیم ، ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول پر ضلع ایڈیشنل کلکٹرنے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ کالیشورم پراجکٹ کے حدود میں واقع بیاریج کا باقاعدگی سے پانی کو منظم انداز میں جمع کرنے کے ساتھ ساتھ پمپ ہاؤز میں موٹروں کی جانچ کی گئی ہے اور کالیشورم پراجکٹ کاموں سے ثمر آور نتائج برآمد ہونے پر ایڈیشنل کلکٹر نے خوشی کا اظہار کیا۔ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر کے لئے ضلع کے حدود میں اراضی حصول کے زیرالتواء کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے ‘ ضلع میں انّارم پمپ ہاؤز ‘ سندِلاّ بیاریج پیاکیج 6 میں زیرالتواء 749.39 ایکر اراضی کا حصول مختلف مراحل میں ہے ‘ اس اراضی سے متعلقہ عام ایوارڈ پاس کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ منتھنی لفٹ اریگیشن سے متعلقہ 15.17 ایکر اراضی کا حصول زیرالتواء ہے۔ اس سے متعلقہ اراضی کا حصول حکومت کے قواعد کے مطابق کرنے کی ہدایت دی۔ راگھاواپور سے قاضی پیٹ اسٹیشن کو تیسری ریلوے لائن ڈالنے کے لئے 25.12 ایکر اراضی کے حصول کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں حکومت کے قواعد کے مطابق گرام سبھا منعقد کر متعلقہ اراضی کاحصول کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔ ضلع انچارج ڈی آر او کے. نرسمہا مورتی ‘ منتھنی تحصیلدار انوپما راؤ ‘ متعلقہ تحصیلدار اور عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔