آبپاشی پراجکٹ کے متاثرین کو تین کروڑ معاوضہ کی ہدایت

   

گرین ٹریبونل کی مشترکہ کمیٹی کے احکامات
حیدرآباد۔26۔نومبر (سیاست نیوز) نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے مقرر کردہ مشترکہ کمیٹی نے پالمور رنگا ریڈی لفٹ اریگیشن اسکیم کے ملبہ کے نتیجہ میں متاثرہ افراد کو 3.7 کروڑ روپئے معاوضہ کی ادائیگی کی ہدایت دی ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ پراجکٹ کی تعمیر ماحولیاتی قواعد کی خلاف ورزی کے ساتھ جاری ہے اور کئی ٹرنلس کی کھدائی کے ذریعہ ملبہ کو مختلف علاقوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے 90 ٹی ایم سی پانی کے حصول کے لئے 35200 کروڑ کی لاگت سے پراجکٹ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت 1226 مواضعات کو پانی سیراب کیا جائے گا۔
اور حیدرآباد کے لئے پینے کے پانی کی ضرورت کی تکمیل کی جائے گی ۔ مرکزی وزارت ماحولیات جنگلات میں ابتدائی تعمیراتی سرگرمیوں کی 2017 ء میں اجازت دی تھی لیکن حکومت نے منظوریوں کے بغیر ہی تعمیری کام شروع کردیا۔ گرین ٹریبونل نے جو مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے ، اس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکمہ جات کو نمائندگی دی گئی۔ ر