حیدرآباد۔/6 اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ذخائر آب سے پانی کے استعمال پر آندھرا پردیش حکومت غیر ضروری تنازعہ کھڑا کررہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگدیش ریڈی نے کہاکہ ناگرجنا ساگر کے پانی کے استعمال پر کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ سے آندھرا پردیش کی شکایت غیر ضروری ہے۔ ناگر جنا ساگر کے پانی سے تلنگانہ کی جانب سے برقی کی تیاری سے متعلق الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کے ذریعہ آندھرا پردیش خود اپنا وقار کھورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناگرجنا ساگر سے پانی کا استعمال مختلف علاقوں کے پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل کیلئے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور گرڈ کے تحفظ کیلئے پانچ تا دس منٹ پانی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری سیلم سے تلنگانہ نے برقی کی پیداوار کا کام روک دیا ہے جبکہ آندھرا پردیش کی جانب سے برقی کی پیداوار کا سلسلہ جاری ہے۔ ر