آبی تقسیم تنازعہ: اجلاس ملتوی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مابین جاری پانی کی تقسیم کے تنازعہ کی یکسوئی کیلئے منعقدہ اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ۔ مرکزی وزارت آبپاشی وسائل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے مکتوب روانہ کیا گیا تھا اور وزارت نے اس مکتوب کا جائزہ لینے کے بعد اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آندھرا پردیش کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے پراجکٹ پر اعتراض کرتے ہوئے مرکزی وزارت سے کی گئی شکایت کے ازالہ کے لئے 5اگسٹ کو مرکزی وزارت آبپاشی وسائل کی جانب سے اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس اجلاس میں دونوں ریاستوں کے چیف منسٹروں اور اعلی عہدیداروں کو شرکت کیلئے مدعو کیا گیا تھا لیکن اجلاس ملتوی کرنے تلنگانہ کی درخواست پرغور کے بعد وزارت آبپاشی وسائل نے اجلاس کو ملتوی کردیا اور نئی تاریخ کاعنقریب اعلان کیا جائیگا۔