آبی تنازعہ کے حل کیلئے 7 جولائی سے قبل اجلاس کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کا حکومت کو مکتوب

   

حیدرآباد: تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان آبی تنازعہ کی یکسوئی کیلئے کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ نے 7 جولائی سے قبل اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آندھراپردیش حکومت نے تلنگانہ کے سری سیلم اور ناگر جنا ساگر پراجکٹس میں ہائیڈل پاؤر جنریشن کے خلاف بورڈ سے شکایت کی ہے۔ بورڈ نے اجلاس کے بارے میں دونوں حکومتوں کو اطلاع دی ہے۔ مینجمنٹ بورڈ نے ناگرجنا ساگر میں برقی کی تیاری کیلئے الاٹ کردہ حصہ سے زیادہ پانی کے استعمال پر اعتراض جتایا ہے۔ تلنگانہ حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف 9.9 ٹی ایم سی پانی استعمال کریں جو کہ اس کا جائز حق ہے۔ اس مسئلہ پر تلنگانہ سے رپورٹ طلب کی گئی تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ برقی کی تیاری پر کتنا پانی استعمال کیا جارہا ہے۔