بودھن /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن سرکل انسپکٹر پولیس پریم کمار کے مطابق بودھن کے آبی ذخیرہ کرنم کنٹہ میں پولیس کو ایک 20 سالہ نوجوان کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی ۔ سی آئی کے مطابق نعش کے جیب سے برآمد ہوئے ووٹر شناختی کارڈ کے مطابق متوفی کا نام عیسی بیگ ہے جو مزدور پیشہ محلہ رکاس پیٹ کے رہنے والے ہیں ۔ جو گذشتہ 19 ستمبر سے لاپتہ ہوگیا ۔ متوفی کے بھائی شیخ غوث 22 ستمبر کو بودھن پولیس اسٹیشن میں عیسی بیگ کی گمشدگی کی شکایت درج کرواچکے ہیں۔