ٹی آر ایس پر دھاندلی کا الزام، گمبھی راؤ پیٹ میں ریاستی صدر کانگریس ریونت ریڈی کی میڈیا سے بات چیت
گمبھی راؤ پیٹ۔/4مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نویں پیاکیج کے تحت آبی پراجیکٹ کا تعمیر ی کام تعطل کا شکار ہونے کی اصل وجہ کنٹراکٹر کی جانب سے دیا گیا کمیشن ہے، یہ بات صدر پریش کانگریس ریونت ریڈی نے کہی۔ انہوں نے آج اپنی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے تحت حلقہ اسمبلی سرسلہ کا دورہ کیا جہاں سابق رکن پالیمنٹ پونم پربھاکر گوڑ، صدر ضلعی کانگریس آدی سریونس، انچارج کانگریس حلقہ اسمبلی سرسلہ کے کے مہیندر ریڈی صدر منڈل کانگریس حمید الدین کے ساتھ یلاریڈی پیٹ، گمبھی راو پیٹ منڈل ترکاش پلی کے پاس نویں پیاکیج کے تحت تعطل کا شکار آبی پراجکٹ کے کاموکا ں کا معاینہ کیا،بعد ازاں صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے پر ہجوم پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوے آبی پراجکٹ کی تعمیری کاموں میں پائی جانے والی دھاندلوں میں راست طور پر ٹی آرایس حکومت پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا، ریونت ریڈی نے علاقہ میں 996 کروڑ روپیے کی لاگت سے نویں پیاکیج کے تحت آبی پراجکٹس و نالوں کی تعمیری کاموں کے تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کاموں میں لاپرواہی برتنے والے ادارہ ایم آر کے آر کے خلاف کارروائی کرتے ہوے اس ادراے کو بلاک لسٹ کردینے کی مانگ کی جو کے ٹی آر اور ہریش راؤ کے ماتحت ہیں، انھوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے ویجلینس کے ذریعہ تعمیری کاموں سے متعلق انکوائری کروائیں گے اس موقع پر ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ آبی پراجکٹ کنٹراکٹرس کی جانب سے کے ٹی آر کو کمیشن دیے جانے پر ہی یہ کام تعطل کا شکار ہو چکا ہے۔