آب و ہوا کے تحفظ کیلئے 180 کمپنیوں کا اقدام کرنے کا فیصلہ

   

میڈرڈ، 11 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر کی 180 سے زائد کمپنیوں نے موسمیاتی تحفظ کی سمت میں پرعزم قدم اٹھانے کا فیصلہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اہم کٹوتی کے تئیں سنجیدہ ہیں۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں 2 دسمبر سے شروع ہوئی اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس (سي اوپي 25) میں کمپنیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ۔13 دسمبر تک چلنے والی اس کانفرنس کی صدارت چلی کر رہا ہے ۔ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کٹوتی کرنے کا عزم کرنے والی 180 کمپنیوں میں تقریبا چھ لاکھ ملازمین کام کررہے ہیں اور 36 ممالک میں ان کے ہیڈ کوارٹرز ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی پر کنٹرول رکھنے کے لئے -‘بزنس امبیشن فار 1.5 ڈگری سیلسیس -آ وراونلی کمپین’ کے تحت دنیا کی 177 دیگر کمپنیاں بھی اس کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی حدت کو 1.5 C سے نیچے رکھنے کا عہد کیا ہے ۔ انہوں نے اس کے علاوہ 2050 تک صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا ہدف رکھا ہے ۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ نے سال 2050 تک کاربن کے اخراج کو مکمل طورپر ختم کرنے کے مقصد سے ‘زیرو کاربن’ بل منظور کیا ہے ۔ اس ملک نے پیرس موسمیاتی معاہدے کے تئیں اپنے وعدوں کو واضح کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسے اپنے ملک کے مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس سے الگ ہونے کا اعلان کیاتھا۔