آتشبازی پر پابندی ، کولکتہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں آج سماعت

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ میں آج ان درخواستوں کی سماعت ہوگی جس میں آتشبازی پر پابندی کے کولکتہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی ووکیشن بنچ اس پر خصوصی سماعت کرے گی۔ 29 اکٹوبر کو کولکتہ ہائیکورٹ نے مغربی بنگال میں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی کا حکم دیا تھا جس میں گرین پٹاخے بھی شامل ہیں۔