آتشزدگی سے ماں اور بیٹے کی موت

   

پنا : مدھیہ پردیش میں پنا شہر کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں آتشزدگی سے ماں اور بیٹے کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔پولس ذرائع نے آج بتایا کہ گزشتہ رات کوتوالی کے علاقے گلہ منڈی کے باشندے ونود جاٹو (35) نے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگالی تھی، جس کی لپیٹ میں اس کی والدہ بھی آگئی۔ حادثے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی۔ پولس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔