آتشزدگی میں الیکٹرانک شوروم تباہ

   

حیدرآباد 19 مارچ ( سیاست نیوز ) : نواحی علاقہ جگت گیری گٹہ حدود میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک الیکٹرانک شوروم مکمل خاکستر ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اناپورنا الیکٹرانکس شوروم میں یہ حادثہ کل رات پیش آیا ۔ دو فائر انجن گاڑیوں نے ایک گھنٹہ جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ لیکن اس وقت تک شوروم مکمل جھلس کر خاکستر ہوگیا ۔ اس شوروم کا سیلر اور اسٹور روم تباہ ہوگیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا گیا کہ شاک سرکٹ کے سبب آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں ایک کروڑ روپئے مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ع