آتشزدگی میں ہلاک تارکین وطن مسلمان تھے‘ رپورٹ

   

نیویارک : امریکہ کے شہر نیویارک کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں افراد تارکین وطن تھے،جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔ حادثہ میں 63 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت گیمبیا سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی تھی۔ واقعہ نیویارک کے علاقے برونکس کے رہایشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا تھا۔ میئر ایرک ایڈمنز نے یہ نہیں بتایا کہ مرنے والوں میں سے کتنے مسلمان تھے۔