آتشی دہلی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی خواہاں

   

نئی دہلی : سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ دہلی کی ماؤں۔بہنوں نے مودی کی گارنٹی پر یقین کیا تھا۔ اب وہ خود کو ٹھگا سا محسوس کر رہی ہیں کیونکہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں 2500 فی ماہ کا منصوبہ منظورنہیں کیا گیا۔ دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے موجودہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو خط لکھ کر ان سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے عآپ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ 23 فروری (اتوار) کو ملنے کی بات کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پہلی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے ذریعہ کی گئی گارنٹی کو پورا نہیں کرنے کی بات بھی خط اْٹھائی ہے۔ آتشی نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو لکھے خط میں بی جے پی قائدین کے ذریعہ انتخابی تشہیری مہم کے دوران کی باتیں دھیان دلائی ہیں۔ بی جے پی کے سب سے بڑے قائد اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی تشہیری مہم کے دوران 31 جنوری 2025 کو دوارکہ میں منعقد ایک ریلی میں دہلی کی ماؤں اور بہنوں سے وعدہ کیا تھا کہ بی جے پی حکومت بننے کے بعد پہلی ہی کابینہ کی میٹنگ میں ان کے لیے 2500 روپے فی ماہ کا منصوبہ منظور کرے گی۔ آتشی نے اپنے خط میں لکھا کہ مودی کے ذریعہ کہا گیا تھا کہ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔ اس کے بعد خط میں پہلی میٹنگ میں منصوبہ کے منظور نہ ہونے کی بات کہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پہلی میٹنگ میں خواتین کے لیے 2500 روپے کا منصوبہ منظور نہیں ہوا ہے۔