آتشی کے جھنڈا لہرانے پر پابندی

   

نئی دہلی : دہلی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) نے آج واضح کیا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی غیر موجودگی میں کابینی وزیر آتشی آئندہ یوم آزادی پر پرچم نہیں لہرا سکتیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے وزیر گوپال رائے نے دراصل جی اے ڈی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو کل ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملنے آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ 15 اگست کو ہونے والی تقریب میں آتشی پرچم کشائی کریں۔ اس کے لیے تیاری کی جائے ۔ اس کے بعد جی اے ڈی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے گوپال رائے کو خط لکھ کر کہا کہ آتشی کے جھنڈا لہرانے سے متعلق جو ہدایات دی گئی ہیں، وہ قانونی طور پر درست نہیں ہیں اس لیے آتشی کے جھنڈا لہرانے کی ہدایات پر کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔