آتش فشاں پھٹنے سے گرنڈوک کو خالی کرانے کا حکم

   

ریکجاوک: حکام نے آئس لینڈ کے جنوب میں واقع جزیرہ نما ریکجینس پر آتش فشاں پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر گرنڈوک شہر کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ آریووی براڈکاسٹر نے اتوار کو آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ علاقے میں شدید زلزلہ کی سرگرمی کی وجہ سے ماؤنٹ سلنگرفیل کے مشرق میں تقریباً ایک کلومیٹر( 0.6 میل) مشرق میں میگما کا بہاؤنظرآیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔