آتماکور بلدیہ کمشنر کے طور پر اے ناگاراج نے جائزہ حاصل کیا

   

آتماکور /10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آتماکور بلدیہ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے بی این کے رمیش کا تبادلہ حیدرآباد ہوا ہے ان کی جگہ اے ناگاراج نے آتماکور بلدیہ کمشنر کے طور پر اپنے عہدے کا جائزہ بی این کے رمیش سے حاصل کیا اے ناگاراج نے رکن اسمبلی چئم رام موہن ریڈی اور بلدیہ چیئرپرسن شریمتی گائتری روی کمار یادو سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا ۔جس پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دریں اثناء آتماکور بلدیہ مستقر میں گزشتہ ڈھائی سالوں سے بلدیہ کمشنر کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دینے والے بی این کے رمیش کا حال ہی میں حیدرآباد تبادلہ ہوا ہے اس ضمن میں آج آتماکور بلدیہ میں وداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں آتماکور بلدیہ چئیرپرسن شریمتی گائتری روی کمار یادو و بلدیہ کے تمام کونسلرس کوآپشن ممبرس و تمام محکمہ بلدیہ عملہ نے بلدیہ کمشنر رمیش کے خدمات کی ستائش کرتے ہوئے شال پوشی و گل پوشی کے علاوہ تحائف بھی پیش کئے ۔اس موقع پر نو تقرر اے ناگاراج آتماکور بلدی کمشنر کی بھی شال پوشی وگل پوشی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر روی کمار یادو،وائس چیئرمین وجئے بھاسکر ریڈی، شیخ محسن الدین، محمد ریاض علی، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
منافع بخش ڈرائیونگ پر تہنیت کی پیشکشی
مٹ پلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی بس ڈپو مینجر ویداوتی نے ایندھن کی بچت کرتے ہوئے بی ٹی نائک 22 گھنٹوں کی ڈیوٹی کرتے ہوئے مٹ پلی برائے کریم نگر سے شمس آباد (حیدرآباد) کے لئے 6.45 KM P L کے ساتھ 5300 ایکسپریس لانے پر شال پوشی کے ساتھ تہنیت پیش کی۔ اس دوران انہوں نے آر ٹی سی عملہ کو مخاطب کرتے ہوئے عملہ اور ٹی آئی ایم ڈرائیورس بھی اپنا بہتر مظاہرہ پیش کرتے ہوئے کیلو میٹر فی لیٹر کے ساتھ ڈپو کے لئے منافع بخش ماحول فراہم کریں۔ ڈپو کا ہر فرد اپنے متعلقہ فرائض کو انجام دیں۔ اس موقع پر سینئر ٹریفک انسپکٹر جی پی سنگھ اسسٹنٹ میکانک فورمین سرینواس، سیفٹی ڈرائیونگ انسپکٹر، سی ایچ چندرا شیکھر کے علاوہ سوپر وائزرس، ڈرائیورس، کنڈاکٹرس اور سیکوریٹی عملہ موجود تھا۔