آتماکور میں تلنگانہ یوم تاسیس سادگی سے منائی گئی

   

آتماکور۔آتماکور میں تلنگانہ یوم تاسیس کورونا کووائیڈ دوسرا مرحلہ کے موقع پر ریاست میں لاک ڈاؤن عمل میں ہے لحاظ ہر جگہ سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے سادگی کے ساتھ منایا گیا ہے تلنگانہ ریاست کے قیام کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کے لیے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج ریاست کا قیام عمل میں آیا آج صبح وقت پر نہیں بلکہ ہر ایک دفتر میں اپنے اسٹاف کی موجودگی میں پرچم کشائی کی گئی پولیس اسٹیشن پر ایس آئی آتماکور متیہ نے پرچم لہرایا، سرکل آفس پر سرکل انسپکٹر سیتیا نے قومی پرچم لہرایا، برانچ لائبریری پر صحافی عبدالواحد نے قومی پرچم لہرایا، دفتر بلدیہ پر چئیرپرسین گائتری روی کمار نے قومی پرچم لہرایا، دفتر منڈل پریشد پر ایم پی پی بنگارو سرینواس نے قومی پرچم لہرایا، دفتر تحصیلدار پر تحصیلدار سرینواس یادو نے قومی پرچم لہرایا، سرکاری دواخانہ پر ڈاکٹر لکشمن پٹیل نے قومی پرچم لہرایا، تمام عہداروں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس مبارک باد پیش کی ۔