آتماکور میں غرباء میں رمضان کٹس کی تقسیم

   

آتماکور ۔ 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الفلاح ایجوکیشنل اینڈ چئرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے گذشتہ 9 سال سے غریب اور مستحقین میں رمضان کٹس تقسیم عمل میں آرہی ہے اس جلسہ کی صدارت محمد شبیر احمد ٹرسٹ چیئرمین نے کی مولانا عبدالعلیم رشادی امام وخطیب مسجد نور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت کے پورے کرنے والے اللہ ہیں اس لیے ضرورت کہ آنے پر اللہ سے مانگے اللہ چیئرمین محمد شبیر احمد نے کہا کہ الفلاح ٹرسٹ کی جانب سے گذشتہ 9 سال سے رمضان میں کٹس کی تقسیم، اردو میڈیم اسکولوں میں کتابوں کی تقسیم، غریبوں کی تجہیز و تدفین کا انتظام کرنا،غریب و مریضوں کو ہاسپٹل خرچ کے لئے رقم دیا جارہا ہے عبدالواحد مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب آئندہ ہر ماہ میڈیکل کیمپ منعقد کریں گے، طلباء و طالبات کے لیے کئیر گائیڈنس کا انعقاد کیا جائے گا،اس موقع پر ٹرسٹ سکریٹری محمد یوسف اراکین محمد بابو،قمر الدین، عبدالستار،عبدالعلیم رشادی، محمد محمود،محمد سراج الدین، عبدالنوید،شیخ محسن الدین، اور نوجوانوں محمد جہانگیر، محمد تقی، محمد اریب،اور دیگر موجود تھے۔