آتماکور۔ 8 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتماکور سرکل کے سی آئی شیوکمار اور ایس آئی نریندر نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی طرف سے فراہم کردہ خدمات مثالی ہیں عالمی یوم خواتین کے موقع پر آج آتماکور پولیس اسٹیشن میں خواتین کے دن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خواتین پولیس اہلکاروں نے پشپا، رانی، سوورنا اور ناگاوینی کو شالیں پہنا کر مبارکباد پیش کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو جو خدمات فراہم کر رہے ہیں وہ مثالی ہیں پروگرام میں پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔
