آتماکور کے قدیم قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی، کمشنر بلدیہ و دیگر کا دورہ

   

آتماکور۔ 21؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ تفصیلات کے مطابق آتماکور کے ورڈ نمبر تین میں موجودہ قدیم قبرستان کے درمیان سے گندے پانی کا نالہ جاری کیا گیا اس دوران کئی قبروں کو توڑا گیا کیونکہ جے سی بی کے زریعے صفائی کے دوران قبروں کی نشان دہی بھی مٹائی گئی اور قبرستان کی جگہ بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مسئلہ پر مقامی عوام نے بلدی کمشنر سے رابطہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کرنے پر کمشنر بلدیہ آتماکور نگاراج نے کہا کہ اس کام کی بلدی کمشنر کو کوئی اطلاع نہیں مسلم عوام کے تحقیقات پر معلوم ہوا کے پوشنا نامی ایک بلدی کونسلر نے کیا ہے جس پر مقامی مسلم عوام نے آتماکور بلدیہ کے ورڈ نمبر پانچ کے کونسلر پوشنّا کے نام ایک شکایات پولیس میں درج کی اور کہا کہ اس مسئلہ کو جلدازجلد ہل کرے، کیونکہ ماضی میں بھی اس جگہ روڈ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن مقامی نے روکا اور رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی کے علم میں لایا گیا تھا ایم ایل اے رام موہن ریڈی کی مدد سے اس مسئلہ پر قابو پالیا تھا، لیکن اب ڈرینج کا گندہ پانی چھوڑا گیا قبروں کو توڑا کر مسلمانوں کو اذیت دی جارہی ہے حکومت اس مسئلہ پر توجہ دے کر جلد از جلد اس ڈرنیج کو بند کرے اسی ضمن میں آج انچارج کلکٹر ونپرتی کے اچانک آتماکور کے دورہ پر مقامی مسلم عوام نے کلکٹر سے بھی شکایات کی جس پر کلکٹر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحصیلدار اور بلدی کمشنر کو جلدازجلد کروائی کا حکم دیا۔ اس موقع پر آتماکور بلدی چیرپرسن گایتری روی کمار یادو اور بلدی کمشنر نگاراج اور سب انسپکٹر نریندر نے مقام حادثہ پر پہنچ کر پیر کے دن سروے کروا کر حدود کی نشان دہی کرتے ہوئے قبرستان کی اراضی کو تحفظ دینے کا تیقن دیا۔