آتما کور میں محبت کے نام پر عصمت ریزی کا واقعہ

   

حیدرآباد ۔ /31 ڈسمبر (سیاست نیوز) ضلع بھونگیر (یادادری) کے آتما کور منڈل میں ایک نوجوان کی جانب سے لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ آتما کور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان ڈی جمپنا نے کچھ عرصہ سے محبت کرنے کے نام پر اسی مقام سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کے پیچھے پڑتے ہوئے تعاقب کیا کرتا تھا اور بالآخر لڑکی کو بہلا پھسلاکر کسی مقام پر لے جاکر عصمت ریزی کی ۔ بعدازاں پیش آئے واقعہ کی تفصیلات سے لڑکی کی جانب سے ماں باپ کو واقف کروانے پر متاثرہ لڑکی کے ماں باپ نے تاخیر سے گزشتہ دنوں پولیس اسٹیشن پہونچکر پولیس کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے شکایت درج کروائی ۔ جس پر پولیس نے کیس درج رجسٹر کرکے خاطی نوجوان جمپنا کو گرفتار کرلیا اور گزشتہ دن ملزم جمپنا کو بھونگیر کورٹ (عدالت) میں پیش کیا جہاں سے انہیں عدالتی احکامات کی روشنی میں نلگنڈہ جیل منتقل کیا گیا ۔ سرکل انسپکٹر پولیس رامنا پیٹ مسٹر اے وی رنگا نے یہ بات بتائی ۔