آتما کور پولیس کی شعور بیداری ریالی

   

آتماکور :آج آتماکور پولیس کی جانب سے ایک ریالی منعقد کی گئی جس میں سی آئی ستیّہ نے عوام سے اپیل کی کہ دوسری مرتبہ کورونا وائرس وباء عام ہوتی جا رہی ہے جس کی زد میں آکر کئی لوگ دنیا سے چلے گئے اسی لیے ماسک پہن کر ہی باہر نکلے ورنہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ ایک ہزار روپیہ بھرنا لازمی ہوگا ۔اس موقع پر ماسک نہ پہنے پر ایک شخص سے ایک ہزار روپیہ کا جرمانہ بھی حصول کیا گیا اور کہاکہ آئندہ سے ایسی غلطی نہ کی جائے گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک پہن کر ہی نکلنا چاہیے اس موقع پر ایس آئی جی متیّا۔ پولیس عملہ سیاسی قائدین روی کمار یادو، انیل گوڑ،شیخ محسن،وریش لنگم،کیشور اور دیگر موجود تھے۔