آج آندھرا پردیش بند ۔ تلگودیشم کا اعلان

   

جیل کے بجائے گھر پر محروس رکھنے کی درخواست
اسی دوران چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے 2 علحدہ درخواستیں اے سی بی عدالت میں پیش کی گئیں۔ ایک درخواست میں عدالتی تحویل کے دوران جیل کے بجائے گھر پر محروس رکھنے کی اجازت طلب کی گئی۔ اس سلسلہ میں سی آئی ڈی کو ہدایت دینے کی اپیل کی گئی۔ دوسری درخواست میں نائیڈو کو ادویات اور گھر سے غذا فراہم کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔ تلگودیشم نے کل پیر کو ریاست گیر بند کی اپیل کی ہے۔ تلگودیشم صدر اے پی اچن نائیڈو نے سابق چیف منسٹر کی عدالتی تحویل کے خلاف بند کا اعلان کیا۔ ریاست کے تمام اضلاع میں پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی ہے۔