آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکی جانب سے شرکت کی اپیل
حیدرآباد 18 اپریل ( پریس نوٹ ) وقف کی حیثیت اسلام میں عبادت کی ہے، یہ صدقہ جاریہ کی بہترین صورت ہے ، رسول اللہ کے دور سے مسلمانوں میں اس کا رواج رہا ہے، وقف میں ایک جانب خدا کی بندگی کا تصور ہے اور دوسری جانب بندگان خدا کی خدمت کا عنصر شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ اوقاف کے ذریعہ مساجد، مدرسے، قبرستان، عید گاہ درسگاہ، آستانے و امام باڑے بھی ہیں، ہسپتال، یتیم خانے ، سرائے اور دیگر ادارے بھی فروغ دیئے گئے ہیں۔ موجودہ حکومت وقف قانون کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے اور دستوری حقوق بھی چھینے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ اس کے خلاف منظم تحریک چلا رہا ہے ۔اسی مناسبت سے 19 اپریل پرسنل لابورڈکے زیر اہتمام ایک اجلاس عام منعقد کیا جا رہا ہے ۔ صدارت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (صدر مسلم پرسنل لا پورڈ) کریں گے ۔ یہ اجلاس دار السلام میں بعد نماز مغرب ہو گا ۔ تلنگانہ کے تمام اراکین بورڈ شرکت کریں گے، جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی ‘جناب اکبر الدین اویسی ، جناب محمد فہیم قریشی ، جناب محمد عبد اللہ ایم پی ٹاملناڈو اور جناب وی میدن ریڈی ایم پی YSRCP مخاطب کریں گے۔ اجلاس میں شہر کے ممتازمشا ئخین، علماء اور تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود رہیں گے۔ ان میں حضرت مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی جناب حافظ پیر شبیر ‘احمد حضرت مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشا (امیر ملت اسلامیہ ) جناب جسٹس شاہ محمد قادری ( سابق جج سپریم کورٹ ورکن مسلم پرسنل لابورڈ)مولانا سید نثار حسین حیدر آغا،ڈاکٹر محمد مشتاق علی ‘ مولانا سید احمدعلی حسینی سعید قادری ، مولانامفتی غیاث الدین رحمانی ‘ جناب ڈاکٹر خالد مبشرالظفر ‘ مولانا سیدشاہ ظہیر الدین علی صوفی ، جناب ڈاکٹر بدر الزماں مولانامفتی صادق محی الدین ، مولانا سیدابراہیم زرین کلاہ ،مولاناڈاکٹرسیدا حسن الحمومی ‘ مولاناسید قطب الدین حسینی زید ، مولاناغلام غوث کامل شطاری ‘ مولانا آل مصطفیٰ علی موسوی قادری ، جناب فاروق پاشا ، مولانا سید اکبر نظام الدین جناب ضیاء الدین نیر ‘جناب ڈاکٹرمحمد متین الدین قادری ‘ جناب سید مسعود حسین مجتہدی ‘ مولاناشیخ اسحاق علی کڑپہ ‘ محترمہ ایڈوکیٹ جلیسہ سلطانہ یسین محترمہ حفصہ اختر ‘ مولانا شفیق عالم جامعی مولانا سیدابراہیم سجاد پاشا ‘ مولانامفتی ضیاء الدین نقشبندی ‘ مولانا میر فراست علی شطا ری مولانا سیدمحمودپاشا قادری زرین کلاہ ،مولانا عبید الرحمن اطہر ندوی ‘ مولانا سید وسیع اللہ قادری نظام پاشا ‘ مولانا ذاکر احمدرشادی ‘ ڈاکٹر محمد نظام الدین ‘ مولانا محمد عبد الرحیم بانعیم شامل ہیں۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔