آج احاطہ روزنامہ سیاست میں ’تمثیلی مزاحیہ مشاعرہ ‘

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : روزنامہ سیاست کی اشاعت کی 75 سالہ تقاریب کے سلسلے میں 4 ستمبر 7 بجے شام بمقام عابد علی خاں سنٹینری ہال ، احاطہ سیاست حیدرآباد پر ایک فقید المثال ’ تمثیلی مزاحیہ مشاعرہ ‘ کا اردو ادب کی بے لوث خدمات کے ساتھ ساتھ طنز و مزاح کی ترقی و ترویج کے لیے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ فنکار و شاعر وحید پاشاہ قادری ، منور علی مختصر ، ڈاکٹر معین امر بمبو ، سید شہاب الدین پایا ، لطیف الدین لطیف ، شبیر خان ، مرزا نعمت اللہ بیگ ، شبن خان ، کے بی جانی اور محترمہ سانولی بیگم شہناز خان عالمی شہرت یافتہ طنز و مزاح کے مشہور مزاحیہ شعرا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرینگے ۔ نظامت کے فرائض منور علی مختصر انجام دیں گے ۔ شائقین سے بہ پابندی وقت شرکت کی درخواست کی جاتی ہے ۔۔