حیدرآباد 17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ریکگنائزڈ اسکول مینجمنٹس اسوسی ایشن نے ہفتہ 18 اکٹوبر کو اسکولس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا گیا کہ بی سی تنظیموں کی درخواست پر اسوسی ایشن نے اسکولس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ بی سی تنظیموں نے 42 فیصد تحفظات کیلئے 18 اکٹوبر کو تلنگانہ بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔