آج انٹر نتائج جاری کرنے کی تردید

   

25 جون سے قبل انٹر ، جون کے اواخر میں دسویں کے نتائج
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ سید عمر جلیل نے 15 جون کو انٹر نتائج جاری ہونے سوشیل میڈیا پر ہونے والی تشہیر کی تردید کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹی بے بنیاد قررادیا۔ سوشیل میڈیا میں جاری تشہیر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سید عمر جلیل نے کہا کہ 15 جون کو انٹر نتائج جاری نہیں ہورہے ہیں اور افواہوں پر طلبہ اور ان کے والدین کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ ماہ مئی میں انٹر میڈیٹ امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا اور ساتھ ہی جوابی بیاضات کی جانچ کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے نتائج کی اجرائی سے قبل تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ عہدیداروں کے باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ 25 جون سے قبل نتائج جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں، ساتھ ہی دسویں جماعت کے امتحانات یکم جون کو مکمل ہوئے ہیں۔ جوابی بیاضات کی جانچ کا عمل پیر کو مکمل ہوگیا ہے ۔ فی الحال عہدیداروں کی جانب سے مارکس کا دوبارہ جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اس عمل کی تکمیل کیلئے دس دن کا وقت درکار ہوگا ۔ جون کے اواخر میں دسویں جماعت کے نتائج جاری ہونے کے امکانات ہیں۔ن