آج اور کل دُمدار ستارہ کا نظارہ کیجیے

   

حیدرآباد :۔ ستاروں کی معلومات اور اختر شماری کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں کم و بیش تین دنوں تک شہر کے آسمان پر ایک شاذ و نادر نظر آنے والا دُمدار ستارہ نظر آئے گا جو اس وقت زمین سے تقریبا 200 ملین کیلو میٹر دور ہے اور یہ ہمارے سیارہ ( زمین ) سے گزرنے والا ہے ۔ لہذا ہم زمین والے اس C/2020 F3 ستارہ کا پیر سے نظارہ کرسکتے ہیں جب کہ ( آج ) اس کا دوسرا دن ہے ۔ لہذا اپنے اپنے مکانات کی چھتوں پر چلے جائیں اور اس کا نظارہ کریں جس کے لیے صبح کی اولین ساعت یا دیر رات گئے کا وقت مناسب رہے گا ۔ یہ شاذ و نادر نظر آنے والا ستارہ آئندہ جب نظر آئے گا تو ہم نہ ہوں گے یعنی سال 8786 میں اگلی بار یہ نظارہ دیکھنے کو ملے گا ۔ سادی آنکھوں سے اس ستارہ کو تقریبا 20 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے ۔ بی ایم برلا پلانیٹوریم کے ڈائرکٹر بی جی سدھارتھ نے یہ بات بتائی ۔۔