آج ایس ایس سی نتائج چیف منسٹر ریونت ریڈی ایک بجے دن نتائج جاری کریں گے

   

حیدرآباد۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحان۔2025ء کے نتائج 30 اپریل کو جاری ہوں گے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی چہارشنبہ کو ایک بجے دن رویندرا میں دسویں کے نتائج جاری کریں گے۔ اس مرتبہ مارکس کے ساتھ مضمون واری گریڈس بھی دیئے جائیں گے۔ نئے سسٹم کے ذریعہ مارکس میمو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 21 مارچ تا 4 اپریل ریاست میں دسویں جماعت کے امتحانات منعقد ہوئے۔ 5 لاکھ 9,043 امیدواروں نے امتحان لکھا جس میں 2 لاکھ 58,895 لڑکے اور 2 لاکھ 50 ہزار 508 لڑکیاں شامل ہیں۔ طلباء و طالبات نتائج ان ویب سائیٹس پر دیکھ سکتے ہیں۔2
results.bsetelangana.org
results.bse.telangana.gov.in
bse.telangana.gov.in