آج ایڈ سیٹ نتائج کی اجرائی

   

حیدرآباد۔/25 اگسٹ، ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر آر لمبادری آج 26 اگسٹ کو شام 4:30 بجے ٹی ایس ایڈ سیٹ 2022 کے نتائج جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ 26 جولائی کو ٹی ایس ایڈ سیٹ امتحان کا انعقاد ہوا تھا۔ اس امتحان میں شرکت کیلئے 38,091 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں تاہم 31,578 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی۔ نتائج کیلئے edcet.tschche.ac.in ویب سائیٹ پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ن