آج بھارت بند ‘بھارت مکتی مورچہ کا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

سی اے اے ‘ این آر سی و این پی آر کے خلاف
آج بھارت بند ‘بھارت مکتی مورچہ کا اعلان
نئی دہلی 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شہریت ترمیمی قانون ‘ این پی آر اور این آر سی کے خلاف بھارت مکتی مورچہ کی جانب سے کل 29 جنوری چہارشنبہ کو ’ بھارت بند ‘ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ بند مرکزی حکومت کے سیاہ قوانین کے خلاف بطور احتجاج منایا جا رہا ہے ۔ سکریٹری کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی اور صدر بھارت مکتی مورچہ مسٹر وامن مشرام نے بند کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے تمام شہریان ہند سے اس بند میںحصہ لینے اور اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بند نہ صرف مسلمان بلکہ اس ملک کے تمام شہری خاص طور پر دلت تنظیموں کی جانب سے کیا جا رہا ہے تاکہ مرکزی حکومت پر ان قوانین سے دستبرداری کیلئے دباو ڈالا جاسکے ۔ مسٹر وامن مشرام نے بتایا کہ ان کی تنظیم بھی سی اے اے ‘ این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کرتی ہے ۔