آج درمیانی شب سے آٹو یونین ہڑتال

   

حیدرآباد ۔15 جنوری ( پریس نوٹ ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد امان اللہ خان نے کہا کہ دونوں شہروں میں آٹو ڈرائیورس ، اولا اور اوبیر کیاب ڈرائیورس اور آٹو ڈرائیورس کے ساتھ نمٹنے میں پویس کی مبینہ جانبداری اور دوہرے معیار کے خلاف احتجاجاً 16جنوری کی درمیانی شب سے ہڑتال کریں گے ۔ اس طرح آٹوز سڑکوں سے غائب رہیں گے ۔ انہوں نے دونوں شہروں کے تمام آٹو ڈرائیور یونینس اور ڈرائیورس سے اپیل کی کہ اس ہڑتال میں حصہ لیکر اسے کامیاب بنائیں ۔