آج سرا کرناٹک میں جشن غوث الوریٰ

   

حضرت صوفی محمد زبیر باشاہ قادری کا خصوصی خطاب
سرا ۔ 19 اکٹوبر ۔ ( ای میل ) کرناٹک اسٹیٹ کے شہر سرا (ضلع ٹمکور )میں دسواں سالانہ جشن غوث الوریٰ (گیارہویں شریف ) بفیض روحانی حضرت ڈاکٹر صوفی عبدالقادر باشاہ قادری ، چشتی ، شاذلی ، ادونی بروز اتوار 20 اکٹوبر بمطابق 16 ربیع الثانی بمقام خانقاہِ قادریہ ، چنن کنٹہ روڈ ، سرا ۔ ضلع ٹمکورزیرصدارت حضرت صوفی الطاف علی خان فدوی و زیرقیادت حضرت الحاج صوفی سید سمیع اﷲ شاہ قادری چشتی شاذلی منایا جارہا ہے ۔ جس سے ممتاز مقررین خطاب کریں گے حضرت صوفی محمد زبیر باشاہ قادری چشتی شاذلی خانقاہ قادریہ ، یمگنور روڈ ادونی ( اے پی ) مقرر خصوصی کی حیثیت سے خطاب فرمائیں گے ۔ جشن غوث الوریٰ کا آغاز صبح 10 بجے قرآنی خوانی سے ہوگا مابعد ، قصیدہ بردہ شریف ، حلقۂ ذکر ، تلاوت شجرہ ، فاتحہ و علم کشائی ، بعد نماز ظہر لنگرِ غوث پاک ، بعد نماز عصر تا مغرب محفل نعت و منقبت ، بعد نماز مغرب جلسۂ جشن غوث الوریٰ منعقد ہوگا ۔ شب کے ٹھیک 10 بجے محفل سماع منعقد ہوگی جس میں معروف قوال عارفانہ کلام پیش کریںگے ۔ داعی سید جواد احمد شاہ قادری چشتی شاذلی ، خلیفہ ، مریدین و معتقدین سے شرکت کی گذارش کی ہے۔