آج سورج گرہن‘ ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا

   

نئی دہلی ۔20؍ ستمبر ( ایجنسیز )جنوبی نصف کرہ ارض (وہ علاقے جو خط استوا سے جنوب میں واقع ہیں) کے باشندے 21 ستمبر 2025 بروز اتوار کو ایک غیر معمولی جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے جسے اعتدالی سورج گرہن کہا جاتا ہے۔ یہ ایک نایاب فلکیاتی واقعہ ہے جو صرف جنوبی خطہ خصوصاً نیوزی لینڈ، بحرالکاہل اور براعظم انٹارکٹیکا میںدیکھا جا سکے گا ۔ گرہن اپنے عروج پر سورج کے روشن حصے کا تقریباً 85.5 فی صد ڈھانپ لے گا اور اس کا دورانیہ چار گھنٹے 24 منٹ رہے گا تاہم مصر اور بیشتر دنیا میں یہ دکھائی نہیں دے گا۔اس سال 21 ستمبر کا جزوی سورج گرہن 2025 کا دوسرا اور آخری گرہن ہو گا۔ جزوی سورج گرہن کے دوران ایک شاندار فلکیاتی نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ اگرچہ یہ گرہن ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا لیکن یہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انٹارکٹیکا اور بحرالکاہل کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا۔ اس فلکیاتی واقعہ میں، سورج کا صرف ایک حصہ چاند سے ڈھک جائے گا جس سے جزوی اندھیرا ہو گا۔ایک کنارہ دار سورج گرہن ماہرین فلکیات کیلئے مطالعہ کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ سورج کے پچھلے حصے اور کورونا کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ سورج کی سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا خلائی اور مصنوعی سیاروں کے ذریعہ جمع کیا جاتا ہے۔ یہ ڈیٹا موسم اور شمسی سرگرمیوں کی ماڈلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سورج گہن 21 ستمبر کی رات 11 بجے شروع ہوگا اور ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق تقریباً 4 گھنٹے 23 منٹ تک 22 ستمبر کی صبح 3.23 بجے تک رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ بین الاقوامی فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق گرہن کے آغاز اور اختتام کے اوقات خطہ کے لحاظ سے مختلف ہوں گے۔ اس کا ہندوستان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اس لیے سورج گرہن سے متعلق کوئی مذہبی اصول یا رسومات لاگو نہیں ہوں گی۔ اس لیے سورج گرہن سے متعلق کسی بھی رسم کو ماننے کی ضرورت نہیں ہے۔اس سال گوگل نے اپنے سرچ پیج پر ایک خاص اثر شامل کیا ہے۔ جب آپ سوریہ گرہن یا سورج گرہن ٹائپ کریں گے تو آپ کی سکرین چند سیکنڈ کیلئے اس طرح سیاہ ہو جائے گی جیسے سورج گرہن ہوا ہو۔ یہ صارف کے تعامل کو بڑھانے کا گوگل کا منفرد طریقہ ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق آنے والے سالوں میں ہندوستان اور دنیا کے مختلف حصوں میں کئی جزوی اور مکمل سورج گرہن ہوں گے۔ ہر گرہن کو فلکیات اور مذہبی نقطہ نظر سے اہم سمجھا جاتا ہے۔