آج سورج گہن ، راست مشاہدہ نہ کرنے کا مشورہ

,

   

Ferty9 Clinic

کولکاتہ ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سورج گہن جمعرات 26 ڈسمبر وقوع پذیر ہوگا جو سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، ہندوستان، سری لنکا، ملیشیاء، سنگاپور، انڈونیشیاء وغیرہ میں دیکھا جاسکے گا۔ جنوبی ہند کے عوام جزوی سورج گہن کے بیشتر حصہ کا مشاہدہ کرسکیں گے۔ سورج گہن کی ابتداء بحرعرب کے ساحل پر عمان سے ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 7:59 بجے صبح جو سب سے پہلے 9:06 بجے مغربی بحرین سے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایم پی برلا انسٹیٹیوٹ آف فنڈمنٹل ریسرچ کے ڈائرکٹر دیوی پرساد درائی نے بتایا کہ سورج گہن اس وقت ہوتا ہے جب، چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گذرتا ہے ۔ ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہیکہ وہ سادھی آنکھ سے سورج گہن کا راست مشاہدہ نہ کرے بلکہ اس کے مشاہدہ کیلئے مناسب آلات اور ٹیکنیک کا استعمال کرے۔