حیدرآباد /23 جون ( سیاست نیوز ) سیاست ایجوکیشن فیر کا جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں عابد علی خان صدی ہال احاطہ سیاست پر ہفتہ 24 جون کو 11 بجے دن افتتاح عمل میں آئے گا ۔ اس ایجوکیشن فیر میں مختلف انجینئیرنگ ، فارمیسی کالجس و کئی تعلیمی اداروں کے نمائندے موجود رہیں گے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اسپانسر و لارڈس انجینئیرنگ کالج معاون اسپانسر ہے ۔ انٹر ، ڈگری ، ایس ایس سی کامیاب طلبہ و طالبات شرکت کرسکتے ہیں ۔ مسٹر ایم اے حمید کی شخصی کونسلنگ رہے گی ۔