یلاریڈی ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : یلاریڈی میونسپل حدود میں آج سے ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی ووٹروں کا شمار عمل میں لایا جارہا ہے ۔ میونسپل کمشنر مسٹر جناردیڈی نے ووٹروں کا شمار کرنے والے ذمہ داروں کے ساتھ مقامی میونسپل آفس میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے ووٹروں کا شمار کے طریقہ کار پر توجہ دلائی۔ مختلف امور پر انہیں صلاح دی ۔ 18 سال مکمل کرنے والے افراد کو ہی ووٹر میں شمار ہیں لینے کو کہا ۔ یلاریڈی مستقر کے ساتھ ساتھ لنگا ریڈی پیٹ ، دیون پلی ، گنڈی ، ماسائی پیٹ ، پوسائی پلی علاقوں کے ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی رائے دہندوں کا شمار کیا جارہا ہے ۔ میونسپلٹی انتخابات کی تیاری کے لیے ان طبقات کے ووٹرس کی تعداد کا شمار عمل میں لایا جارہا ہے جو شاید ایک ماہ میں منعقد ہوسکتے ہیں ۔ اس موقع پر میونسپل عملہ میں مسٹر سائیلو موجود تھے ۔۔