آج سے ای ووٹنگ کیلئے ضلع کھمم میں رجسٹریشن کا آغاز

   

20 اکٹوبر کو ڈمی رائے دہی، گھر بیٹھے ووٹ دینے کا ملک بھر میں پہلا تجربہ
حیدرآباد۔ /7 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ملک کی انتخابی تاریخ میں ایک نئے تجربہ کیلئے ریاست تلنگانہ پلیٹ فارم بننے جارہا ہے۔ گھر بیٹھے ووٹ دینے کیلئے ایک نیا ایپ تیار کیا گیا ہے۔ مصنوعی انٹلیجنس اور بلیک چین ٹکنالوجی کی مدد سے یہ ایپ تیار کیا گیا ہے۔ اس ایپ کے استعمال کیلئے تلنگانہ کے ضلع کھمم کا پائیلٹ پراجکٹ کے تحت انتخاب کیا گیا ہے جہاں پر 8 تا18 اکٹوبر ای ووٹنگ ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ آئی ٹی جیش رنجن نے بتایا کہ آج سے 18 اکٹوبر تک ووٹرس کا رجسٹریشن کرتے ہوئے 20 اکٹوبر کو ڈمی رائے دہی کا اہتمام کیا جائے گا۔ ضلع کھمم کے تمام عوام اس خصوصی مہم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ’’ ٹی ایس ای سی ای ووٹ ‘‘ ایپ تلگو اور انگریزی میں کام کرے گا۔ ووٹ دینے کے نئے نظام کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اس میں چند ویڈیوز بھی پیش کئے گئے ہیں۔ ای ووٹ کے ذریعہ ووٹ دینے کیلئے پہلے رجسٹریشن کرانا پڑے گا اور انہیں لاگ ان آئی ڈی دی جائے گی۔ رجسٹریشن کے موقع پر اور ووٹ دیتے وقت ایک ہی فون استعمال کرنے کیلئے لاگ ان آئی ڈی کو فون ای ایم ای آئی نمبر کو اور فون کے نمبر کو ایک دوسرے سے مربوط کیا جائے گا۔ رائے دہی کے وقت یہ ایپ آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے تیسرے مرحلہ میں ووٹر کی شناخت کرتے ہوئے ووٹ دینے کی منظوری دیتا ہے۔ رائے دہندے کا نام آدھار کارڈ کے نام سے میل کھارہا ہے یا نہیں اس کا پتہ چل جائے گا۔ ایپ کے کیمرے کی مدد سے ووٹ دینے والا شخص زندہ ہے یا نہیں اس کی بھی نشاندہی ہوجائے گی۔ ن